Posts

Showing posts from September, 2025

چین کا سفر، آٹھویں قسط

Image
 تحریر: عاطف ملک اس سے پچھلی قسط، ساتویں قسط درج ذیل لنک پر ہے۔ https://aatifmalikk.blogspot.com/2025/09/blog-post_19.html   اگلے دن صبح ناشتہ یونیورسٹی کیفے ٹیریا میں کیا۔ناشتہ بوفے تھا اور ناشتے کی لوازمات بنانے والوں نے سفید ٹوپیاں پہن رکھی تھیں، سو ہم نے جانا کہ یہ سب مسلمان ہیں۔ لان زو کی عالمی شہرت یافتہ لان زو بیف نیوڈلز   بنارہے تھے۔ کاریگررسی برابر  نیوڈلز  کا  آٹا اٹھاتا تھا، دونوں ہاتھوں سے کھینچتا تھا، سینے کے سامنے گز بھر لمبائی کھینچنے کے بعد دونوں ہاتھ جوڑتا تھا اور اس دوران دونوں ہاتھوں کی  انگلیاں   آٹے میں ڈال کی نئی رسیاں نکال لیتا تھا  ، اسی کارِمسلسل میں کچھ دیر بعد باریک رگیں سامنے ہوتی تھیں، جنہیں پانی میں ابال لیا جاتا۔  مسافر نے سفرِ حیات پر نگاہ ڈالی کہیں  بُنت اورجوڑ نقش ابھار  لاتے ہیں اور کہیں حسن لکیروں کی باریکی میں آشکار ہوتا ہے۔ انداز فرق ہوسکتا ہے مگرحقیقت میں آشکار دستکار ہی ہے۔    یونیورسٹی کیفے ٹیریا  میں لان زو نیوڈلز کے لوازمات   لان زو نیوڈلز بنانے کا عمل ...

چین کا سفر، ساتویں قسط

Image
    تحریر: عاطف ملک چھٹی قسط درج ذیل لنک پر ہے۔ https://aatifmalikk.blogspot.com/2025/09/blog-post_16.html   ٹیکسی کو موبائل فون پر ایپ کے ذریعے بلایا گیا اور پاکستانی طالبہ نے پل کا پتہ منزل کے طور پر دیا۔ تھوڑی دیر بعد ٹیکسی ڈرائیور کا فون آگیا کہ وہ پہنچ گیا ہے مگر ہم کہاں ہیں؟ طالبہ نے ایک چینی کو فون دیا کہ بات کرے ۔ پتہ لگا کہ ٹیکسی سڑک کی دوسری جانب ہے اور اب گھوم کر آئے گی۔ تھوڑی دیر میں گاڑی پہنچ گئی۔ اب ڈرائیور کچھ کہتا تھا جو ہمیں سمجھ نہ آتی تھی۔ بہر حال اس نے گاڑی چلائی اور سفر شروع ہوا۔ کچھ دیر بعد اس نے پھر چینی زبان میں کچھ کہا جو ہمیں سمجھ نہ آیا۔ بہرحال وہ ہمیں دریائے ذرد کے ایک عظیم الشان پل پر لے گیا جو گمان ہے کہ نیا بنا تھا۔ یہ پل ہائی وے پر تھا اور گاڑیاں اور ٹرک اس پر رواں دواں تھے۔ گاڑیوں کے علاوہ وہاں کچھ نہ تھا، کوئی لوگ نہ تھے، نہ کوئی رونق، نہ کوئی میلہ تھا ۔   ڈرائیور نے پل پر ایک جانب گاڑی روکی اور کہا کہ یہی آپ کی منزل ہے۔ ہم حیران و پریشان گاڑی سے اترے ۔ اب یہ ایک   ہائی وے تھی جس کے پل پرہم   کھڑے تھے اور ساتھ سے ٹرک...