Posts

Showing posts from July, 2018

A Visit to staatliche lehr und versuchsanstalt für Gartenbau Heilderberg، ہائیڈل برگ جرمنی میں ایک زراعتی ادارے کا معلوماتی دورہ

Image
 ہا ئیڈل برگ جرمنی میں ایک زراعتی ادارے جانے کا اتفاق ہوا، یہ جولاَی 2018 میں جرمن تعلیمی تبادلے کے زیر اہتمام تھا۔ اس موقعہ کی چند تصاویر اورزراعت سے متعلقہ  تفصیلات تصاویر : عاطف ملک   پھولوں کے دو رویےگملے، سفید پائیپ پانی دینے کے لیے استعمال ہوتے ہیں پھولوں کی مختلف اقسام جوکہ دھوپ میں لگائی گئی ہیں پھولوں کی مختلف اقسام جن کوبڑھوتی کے لیے دھوپ کی ضرورت ہے، گرین ہاوس کے باہر لگی ہوئی   مختلف پودے، سولر پینل کے ذیعے بیٹری کو چارج کرکے  پانی کی موٹر چلائی جاتی ہے جو کہ خود بخود پانی دیتی  ادارے میں باہر لگائی گئی فصل، پانی کا انتظام وقت کے مطابق کنٹرول کیا جاتا ہے  گرین ہاوس میں ادویات کی جڑی بوٹیاں کا اگاو ، سفید رنک کی لائیٹ سورج کے جگہ ضرورت کا درجہ حرارت دیتی ہےاور سیاہ پائیپ پانی دیتا ہے جو کہ فلٹر ہوکر دوبارہ اوپر لے جاکر استعمال کیا جاتا ہے پانی ان پائیپوں سے اکٹھا کیا جاتا ہے، اور فلٹر کر کے دوبارہ استعمال کیا جاتا ہے گرین ہاوس میں پودوں کو درجہ حرات دینے کے لیے ایل ای ڈی کی بنی روشنی ٹماٹروں کے پودے مٹی میں نہیں بلک

فلامینکو رقص : اندلس کا نوحہ

Image
تحریر : عاطف ملک جولائی 2018، اندلس سپین سے واپسی کے سفر میں لکھا۔ سٹیج دھندلا تھا، روشنی کم تھی، جان بوجھ کرکم کی گئی روشنی۔  پیچھے ایک رقاص کی تصویر تھی، قدآورتصویر۔ سیاہ سوٹ کے نیچے سفید قمیص پہنے، بائیں ٹانگ پرکھڑا، دائیں ٹانگ مڑکربائیں ٹانگ کے گھٹنے پرآئی ہوئی، رقاص کے بازومڑے ہوئے، دونوں ہاتھ سینے سے کچھ نیچے، بائیں ہاتھ کی دوانگلیاں ایک جانب کواشارہ کرتیں اوردائیں ہاتھ  کا انگوٹھا اورشہادت کی انگلی کسی دورکہانی کی جانب اشارہ کرتیں۔ گردن مڑی ہوئی، با ئیں جانب کو دیکھتا، بال بکھرے ہوئے، چہرے پرعجب تاثر؛ تاثراور بے تاثرکےدرمیان۔ شاید غصہ، شایدغم، شاید امید، شاید شکست، شاید زندگی، شاید موت، سب کچھ اورکچھ بھی نہیں۔  یہ فلامینکورقص ہےاندلس کا نوحہ۔ رقص شروع ہونےمیں ابھی کچھ وقت ہے، ماحول  خوابناک ہے، ایک نامعلوم سی دھن بج رہی ہے، دھن--- کسی الفاظ کے بغیر۔ مگردھن کوکسی الفاظ کی ضرورت نہیں، وہ ویسے ہی کسی اوردورمیں لے جارہی ہے۔ وقت کی قید سے باہرلےجاتی دھن اوراس کےزیراثراحساس؛ گرد آلود احساس، کچھ ان ہونے کا خیال دلاتا احساس، صدیوں کا بوجھ لادےایک مضمحل احساس۔  فضا می