Posts

Showing posts from 2019

غرناطہ کو چلیے - حصہ سوم

Image
تحریر : عاطف ملک تصاویر : عاطف ملک و محی الدین  اگر کوئی تصویر انٹرنیٹ سے لی گئی ہے تو تصویر کے نیچے لکھ کر بتا دیا گیا ہے۔  غرناطہ کے سفر کا دوسرا حصہ نیچے کے لنک پر دیکھا جاسکتا ہے۔ http://aatifmalikk.blogspot.com/2019/12/blog-post_29.html غرناطہ کے مدرسہ یوسفیہ پر الگ مضمون لکھا ہے جو کہ بلاگ پر دیکھا جاسکتا ہے، مگر یہاں کچھ تصاویر تبرکاً شامل کردی ہیں۔ مدرسے سے باہر نکلے تو دیکھا ایک بازی گر اپنا  کمال دکھا رہا تھا ۔ فٹ بال کے گول کیپر کا کردار ادا کررہا تھا کہ ایک ٹانگ ہوا میں معلق تھی، دائیں ہاتھ سے فٹ بال کو روکے جسم پیچھے کو گرتا تھا۔ چہرے پر اس کوشش کے تمام آثار نمایاں نظر آتے تھے۔  مسافر کے ذہن میں مصرعے یاد آنے لگے کہ "دیتے ہیں یہ بازی گر دھوکا کھلا"  یا "ہوتا ہے شب و روز تماشا میرے آگے"۔  سوچیے تو زندگی میں کئی تماشے سامنے چلتے رہے ہیں اور چل رہے ہیں۔ ہم سب خود بھی اپنے اپنے طور پر کچھ بازی گر ہیں۔ کئی بازیگر چہرے پر بھرپور تاثرات دکھاتے آتے ہیں کہ سمجھ نہیں آتی کہ کیا سچ بول رہے ہیں ؟ کیا جھوٹ کی ملاوٹ ہے؟ ملاوٹ بھی ہے کہ پورا ہی ج

غرناطہ کو چلیے، حصہ دوم

Image
تحریر : عاطف ملک تصاویر : عاطف ملک و محی الدین  اگر کوئی تصویر انٹرنیٹ سے لی گئی ہے تو تصویر کے نیچے لکھ کر بتا دیا گیا ہے۔  غرناطہ کے سفر کا پہلا حصہ نیچے کے لنک پر دیکھا جاسکتا ہے۔ https://aatifmalikk.blogspot.com/2019/12/blog-post_26.html غرناطہ کے اس تاریخی ہسپتال سے نکلے تو ساتھ ہی اک تاریخی چرچ تھا، اُدھر چلے گئے۔ یہ بازلیکا جان آف گاڈ ہے۔  کیتھولک عیسائیت میں بازلیکا وہ چرچ ہیں جنہیں پوپ نے کسی وجہ سے امتیازی حیثیت عطا کی ہو۔ چار بنیادی، مین یا اہم ترین بازلیکا چرچ روم میں واقع ہیں جبکہ ان سے چھوٹی حیثیت کے بازلیکا دنیا بھر میں ہیں، انہیں میں سے ایک یہ غرناطہ کا چرچ ہے۔ یہ کوئی بہت بڑا چرچ نہیں ہے، اس کے ایک جانب ایک چھوٹا سے باغ درمیان میں فوارے سمیت ہے۔ مسلم اندلس میں باغ اور اس کے درمیان میں فوارہ اکثر تعمیرات میں پایا جاتا ہے۔ اس چرچ کی چھت میں مذہبی تصاویر بنی ہیں جبکہ عمارت میں سنہرے گولڈ کا کام بہت نمایاں نظر آتا ہے۔ سپین کے لیے یہ مال و متاع کہاں سے آیا ؟ پہلے مسلم اندلس کو فتح کرنے کے بعد اور بعد میں براعظم امریکہ میں سپین کے کالونیاں اس سنہرے