Posts

Showing posts from June, 2022

عید کی تصویر

 تحریر: عاطف ملک عید الفطر دو ہزار بائیس کو لکھا عید کے موقع پر احباب اپنی تصاویر شیئر کرتے ہیں، سو اس عید پر ایک لفظی تصویر پیش ہے۔ اس دفعہ عید کی نماز انڈونیشیوں کے زیرانتظام مسجد میں پڑھی۔ کچھ عرصہ قبل اس مسجد سے متعارف ہوا تھا۔ انڈونیشیا تبلیغ سے مسلمان ہوا تھا، وہ جو تاجر آئے انہوں نے اپنے معاملات سے دین کی تبلیغ کی۔ مذہب کے بارے میں انڈونیشین کے ہاں بڑی برداشت پائی جاتی ہے۔ ایسی برداشت کہ دوسری قومیتوں میں ناپید ہے۔اس کا پہلا تجربہ تب ہوا جب اس مسجد میں باجماعت نماز پڑھ رہا تھا کہ دیکھا کہ ایک موٹی تازی بلی آکر صفوں میں نمازیوں کے ساتھ جڑ گئی۔ التحیات میں بیٹھے تو گود میں چڑھ آئی۔ سلام پھیرا تو ایک صاحب اٹھے، مسکرائے اور بلی اٹھا کر باہر چھوڑ آئے۔ تھوڑی دیر بعد کوئی اور نمازی کمرہِ مسجد میں داخل ہوا تو دروازہ کھلنے کے ساتھ بلی دوبارہ اندر تھی۔ لوگوں نماز پر توجہ دیتے رہے اور پیچھے کچھ بچے بلی سے خوش ہوگئے۔ رب کی مسجد میں اس دن دو مخلوق صفوں پر خوش تھی۔ ا س سال بھی ہمیشہ کی طرح دو دن عید کا اعلان تھا، ایک وہ جو کیلنڈر کے مطابق عید منا رہے تھے، دوسرے جنہوں نے چاند کے مطابق عید من