Posts

Showing posts from March, 2024

اور ہم نے کتاب چھپوائی

Image
تحریر: عاطف ملک نوٹ: کسی فرد یا ادارے سے مماثلت کو زمان و مکان یا اعمال کااتفاق   جانیے گا۔  استاد بیگ سے ملاقات ہوئی تو   کہنے لگے، پہلے انتشار کم ہے کہ آپ نے مزید   انتشار پھیلایا ہے۔ ہم نے پوچھا کہ حضرت کیا فرما رہے ہیں ،تو بولے، یہ آپ نے "اوراقِ منتشر" کے نام سے کیا بے تکی   کتاب چھاپی ہے۔ معاشرہ پہلے ہی بگڑا   پڑا ہے اوپر سے آپ   مزید بکھراو            کے درپےہیں۔ہم نے عرض کی کہ کتاب میں کہانیوں کا تنوع ہے   اس بنا پر یہ نام چنا، کہیں خاکے ہیں جیسے   سب سے نمایاں " ماں جی"  کا خاکہ اور مزاح   میں آپ کا خاکہ، کہیں افسانے ہیں جیسے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے دو ہزار پندرہ میں   پاکستان میں افسانوں کے ملکی مقابلے میں چنا گیا افسانہ " پینسل تراش"،   کچھ کہانیاں لکھنے کے تجربات ہیں، مثلاً   سو لفظوں کی کہانی ،      کرونا وائرس کے وقت ایک مختلف خیال کی لکھی کہانی" وائرس سکونا"، تین ای میلز کی کہانی کہ تین ای میلز میں کہانی خود کو بیان کر دیتی ہے، کتاب کے         طنز و مزاح   کے   حصے میں    لکھے گئے " پھوپھی جان کے نام   خط " میں   خط