کیا ناپاکی سے پا کی حاصل کی جاسکتی ہے؟

                                             تحریر : عاطف ملک
  
 ایک لمبی  شاہراہ تھی جس پر وہ چل رہا تھا ۔ دائیں جانب  کھیل کا میدان جس میں بچے کرکٹ اور فٹ بال کھیل رہے تھے۔ ایک کونے میں والی بال کا نیٹ لگا تھا اوردو ٹیمیں مدِمقابل تھیں ۔ وہ وہیں رک گیا ۔ ننگے پیر،  شلواروں کو  اوپراڑسے، بنیانیں پہنے والی بال کھیلتے مرد، جنکے پیٹ آگے کو ڈھلکے تھے۔ انکی قمیصیں والی بال نیٹ کے پولوں  پر لٹکی تھیں یا  پاس پڑے لکڑی کے بنچ  پر پڑی تھیں ۔ اُن کی والی بال کے گیند سے دشمنی دیدنی تھی، وہ اُس سخت اور مقابلتاً چھوٹے گیند کو پوری طاقت سے ہاتھوں سے ضرب لگاتے تھے کہ مخالف  اِسکا  جواب نہ دے پائے۔  جب ہاتھ گیند سے ٹکراتا  تو ایک بلند آواز  پیدا  ہوتی اور کھلاڑی کا جوش دیدنی ہوتا، وہ منہہ سے اپنے جوش کا اظہار کرتا، ناقابلِ فہم آوازیں نکالتا ۔ اُسے اس لمحے ناچتےافریقی قبیلوں کا خیال آیا،  ننگ دھڑنگ،  ڈھول پر ہاتھ مارتے، کالے جسموں پر پسینے کی چمک اورمنہہ سے جوش کا اظہار کرتے۔  جب کسی کھلاڑی کی لگائی گئی گیند کی ضرب کا مخالف ٹیم جواب نہ دے پاتی تو وہ ایسے اکڑ  کر چلتا جیسے مرغیوں کے جھرمٹ میں ایک مرغا چھاتی نکال کر سب کو اپنی طرف متوجہ کرنا چاہ رہا  ہو۔ 

وہ کچھ دیر کھیل سے محظوظ ہو کر آگے چل پڑا۔  آگے سڑک کے دونوں اطراف سرکاری افسران کی کوٹھیاں تھیں۔ وہ  اُنہیں جانتا تھا، اُن میں سے بعض اپنی غرض کے لیےجھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ میں بدلنے کے فن کے ماہر تھے۔ اسکا مظاہرہ اُس نے کئی میٹنگزمیں دیکھا  تھا۔ یہ بھی ایک کھیل ہے۔ اس کھیل کے قوانین خود سیکھے جاتے ہیں اور باقی کھیلوں سے فرق یہ قوانین بغیراعلان کے موقع بہ موقع تبدیل ہو جاتے ہیں۔ کھلاڑی کی مہارت اس پر ہے کہ وہ ان تبدیلیِ قوانین کو  کسی اعلان کے بغیر نہ صرف سمجھے بلکہ وہ میچ ان کے مطابق کھیلے۔ یہ میچ کبھی صاحبِ فیصلہ، جسے باس بھی کہا جاتا ہے، کی ٹیم کا حصہ بن کراور کبھی اُس کے مخالف کھیلا جاتا ہے مگر  خوبصورتی وکمالِ کھلاڑی یہ ہے کہ دوسری صورت میں باس کو کان و کان خبر  نہیں ہوتی جبکہ پہلی صورت میں اُسے بغور باورکرادیا جاتا ہے کہ یہ کھلاڑی اُس کا دائیاں بازو  ہے۔ اگر باس متکبر ہے تو ماتحت فوراً سمجھ جاتے ہیں کہ اُسکی ٹیم میں شمولیت میں ہی کامیابی ہے، اُس کے نقطہ نظرکا اندازہ کیجئے اوراس کی تائید کریں۔ اُس کو صحیح بات سمجھانا مہنگا بھی پڑ سکتا  ہے۔  اس لمحے سچ ،  حقائق، ملکی فائدہ ، آورش وغیرہ سب ضمنی ہیں۔ اُس وقت نوکری سب  سے اہم ہے۔ کھلاڑی احتیاط سے کھیلتا ہے کہ مزاجِ باس کہیں برہم نہ ہوجائے۔ اصول، قوانین سب بدل سکتے ہیں، بس ایک آنکھ  کا اشارہ چاہیئے۔  

اگر صاحبِ فیصلہ مناسب طبیعیت کے حامل ہیں توجہاں کچھ ماتحت اُن کو صحیح مشورہ  دیتے ہیں ، تو  وہیں کچھ شاطر کھلاڑی چرب زبانی، یک طرفہ اعداد وشماراور پرُاعتماد گفتگو  سے اپنے مرضی کے فیصلے کی جانب لے جاتے، خصوصاً  اگر باس کو موضوع  کا اچھا علم نہ ہو، یا  ماتحتوں کو اُسکے اعتماد میں کمی محسوس ہو تو پھر وہ شاطر کھلاڑیوں کے رحم و کرم  پر ہوتا  ہے۔ اس طور کے کھیل کی وجہ کئی ہوسکتی ہیں، انفرادی فائدہ، انا پرستی، باس کو بیوقوف بنا کر خوش ہونا، دفتری رقابتیں و سازشیں، اُسے فیل کرنے کی کوشش وغیرہ وغیرہ ۔ اگر میٹنگ دوسرے ڈیپارٹمنٹ  یا ادارے کے ساتھ ہو تو  پھر تو  کُھل کھیلنے کے اور موقعے مل جاتے ہیں۔ دوسروں  کو ناکام کرنا،  خود کام نہ کرنا، موضوع کومسائل کے گنجلق میں پھنسا دینا، بہت سے داو دکھائے جاسکتے ہیں ۔ بعض لوگ ایسا صرف اپنے ساتھیوں پر اپنی دھاک جمانے کے لیے کر رہے ہوتے ہیں۔ میٹنگ کے بعد ساتھیوں میں وہ فخریہ اندازمیں اپنی مہارت کا بیان کرتے ہیں، گفتگو میں اُنکا اندازسینہ نکالےاُس مرغے کا ہوتا جو جنسِ مخالف کو اپنی طرف متوجہ کرنا چاہ رہا ہوتا ہے۔

وہ اُن سرکاری کوٹھیوں کے سامنے گھاس پربیٹھ گیا۔ یہ لوگ مقابلے کے امتحان پاس کر کے آئے تھے،  اُنکی فہم اعلی تھی۔ وہ سرکاری خرچوں پر دنیا گھوم چکےتھے۔ وہ اس ملک کے کرتا دھرتوں میں تھے۔ گھاس پر بیٹھے وہ مملکتِ پاک کے بارے میں سوچنے لگا۔ انسان کی بے حرمتی ، غریبوں کا استحصال، نودولتیوں کی رعونت، فرقہ واریت ،  پھٹتے بم، روتی مائیں، لاتعلق سرکار، بے حس سرکاری اہلکار، بھوکے بچے، لوٹتے کھسوٹتے حکام ۔ وہ بیٹھا سو چتا رہا، منظراُسکی آنکھوں سے گذرنے لگے۔ مملکتِ پاک کی خاطر دی گئی قربانیاں،گھر سے بے گھر ہوتے لوگ،  ہجرت میں بہتا لہو، ہمیشہ کے لیے بکھرتے خاندان، پھردوٹکڑے ہوتا ایک خواب، مذہب کے بیوپار سے لیکر سب سے پہلےمیں کےعلمبردار، مذہبی رواداری کے جنازے سے لیکر  کرائے پر بکنے پر آمادہ حکام وحکمران ۔ یہ کیا  ہوا، کیوں ہوا، کیسے ہوا۔ وہ یہی سوچتا رہا ۔

وہ اُٹھا اوراُسی سڑک  پر آگے چلتا گیا۔  یہ چھوٹے نوکروں کی کالونی تھی، تنگ تنگ متصل کوارٹر۔ دو مختصر سے کمرے جن کے آگے چھوٹا سا صحن اوراس کے کونے میں باتھ روم اور لیٹرین جن کی چھت پرنیلے پلاسٹک کے ڈرم پانی کی خاطر رکھے ہوئے۔ کسی مسافر خانے کی مانند یہ لیٹرین بدبو سے اٹی ہوئی تھیں اوران کے کموڈ پیشاب سےسیلن زدہ اور پیلے پڑے تھے۔

وہ ابھی تک اُسی سوچ میں تھا، کیا وجہ ہوئی کہ قربانیاں بے ثمرہوئیں، امتحان کی رات کی صبح کیوں نہیں ہوئی،  اِس کٹھن سفرکی منزل کیوں نہیں آئی۔  کیو ں؟ اُس نے یہ بات بہت لوگوں سے پوچھی۔ سسٹم  ٹھیک نہیں، مذہب پرعمل نہیں، ٹیکنالوجی کی کمی ہے، قیادت ٹھیک نہیں، تعلیم کی کمی ہے، آبادی زیادہ ہے اور وسائل کم ہیں، عوام میں شعورنہیں۔  بعض لوگ گوروں کے مرید تھے، اُنکی باتیں ذہنی غلامی کی عکاس تھیں ۔ بعض سرمایہ دارانہ نظام یعنی کیپٹل ازم میں اوربعض کیمونزم میں حل جانتے تھے۔  دوسری جانب عقیدت میں لتھڑے تھے، آ نکھیں بند کیے۔ جن سے عقلی بات کرنا توھین کے الزام کو دعوت دینا تھا، گفتگو میں بلند آواز  نکالتے،   جوش کا اظہار کرتے  ، منہہ سے ناقابلِ فہم آوازیں نکالتے۔مخالف کو  چھوٹا گیند جانتے،  پوری طاقت سے ضرب لگانے  کو تیار۔ لبرل اپنی ڈگڈگی  کو ہی درست جانتے تھے، اُنکا لبرل ازم  کسی دوسرے سازکی آواز کا متحمل نہ تھا۔  ان جوابات نے اُسے اور زیادہ  کنفیوز کردیا تھا۔

وہ ان چھوٹے نوکروں کے کوارٹرز کے سامنے گھاس پر بیٹھ گیا۔ ایک کونے پر کوڑا ڈالنے کےلیے جگہ بنی تھی ۔ تین متصل  دیواریں  تقریباً  چار چار فٹ اونچی جن کے درمیان کی خالی جگہ گند سے بھری تھی ۔ ہوا جب چلتی تو بدبو کا بھبکا  اُس تک آ تا۔ اچانک ایک لڑکا دیوارپرچڑھ کرکھڑا ہوا اورپتلون نیچی کرکے جمع شدہ گند پرپیشاب کرنے لگا۔

 وہ سوچنے لگا  کہ کیا یہ ڈھیر پہلے زیادہ گندا تھا  کہ اب۔

 وہ سوچنے لگا ، کیا انفرادی صفائی سے اجتمائی صفائی ہوسکتی ہے؟ کیا پہلےپہلا ڈھیراُٹھا کرپھینکنا ہوگا، جلانا ہوگا یا کوئ آسان راستہ بھی ہے۔

اُسی لمحے اُسےمزید خیال آیا کہ کیا  ناپاکی سے پا کی حاصل کی جاسکتی ہے؟


صفائی کے لیےسیلن زدہ اور پیلے پڑے کموڈ، میٹنگوں میں جھوٹ بولتے افسر  اور قرآن پڑھاتا ناپاک جوموقع پا کربچوں کی پشتوں پر ہاتھ  پھیرتا ۔

 کیا ناپاکی سے پا کی حاصل کی جاسکتی ہے؟

کیا ناپاکوں کے پاکی کے نعروں سے مملکت پاک ہو جائے گی؟


وہ سوچتا رہا۔ ہوا جب چلتی تو بدبو کا بھبکا اُس تک آ تا۔ چھوٹے نوکروں کے بچے وہیں کھیل رہے تھے، بہت سوں کی طرح بغیرکسی احساس کے۔
ختم شد

A Short English translation of the above story by Aatif Malik

It was a long road, a road long like his thoughts, whirling and never ending.

He started walking on the road. There was a playground on the right side, and children were playing cricket and soccer. On other corner of the playground, two men teams were playing volleyball. He stopped there. The men were bare feet, with their baggy trousers tucked up, without shirts, they were in their white vests, exhibiting their bulging bellies. Their shirts were hanging on the poles of volleyball net or placed on nearby wooden benches. They were playing a different version of volleyball, different than the usual pass, set and smash. It was an individual powerful shot on the small, comparatively hard ball.  Their enmity with the ball was worth observing. They put their whole body’s strength while hitting the ball. When the hand struck the ball, a loud sound disseminates around, and is augmented by the non-comprehensible sound screamed from the player’s mouth. Looking at them, it reminds him of the dancing African tribes, bare bodied, beating the drums, producing sounds from their mouths, and the bodies gleaming with the sweat. As the shot from one player is not handled by its opponent, he parades with a style in his area, a strange pride. A style like a proud rooster in a group of hen, with raised chest, attempting to cajole them.

He stayed there, enjoying the spectacle of game for some time and then started walking. The road entered a colony with bureaucrats’ houses on both sides. He knew them. Many among them were master of talk, exemplary eloquence, with amazing proficiency of transforming a lie into truth. He had seen their craft in many meetings. This is also a sport. A sport whose rules are learnt during its play. Unlike the rules of other games, these rule are fully adaptable. As per the ability of the player, these rule can change even in the mid of the game, and that too without any announcement. Sometimes, the rules vary to serve the self interest, sometimes the rules are varied to serve the interest of boss. At that moment, truth, reality, national interest everything becomes secondary, players play as per the desires and greed. Afterwards, they sit together and talk about their cleverness, manoeuvres, cunningness and meanness. They talk with a pride, a style like a proud rooster in a group of hen, with raised chest, trying to cajole them.

He sat down on the grass in front of these big houses. The bureaucrats living in these house were selected one, the chosen people. They were intelligent and powerful. They had toured the whole world on government expenses. They were elite, the masters of the common people. Sitting there, he kept on thinking about the poor, the injustice, the poverty, the killings, the bomb blasts, the weeping mothers, hungry stomachs, the indifferent bureaucrats and greedy businessmen.  He kept thinking. The scenes kept flashing in front of his eyes; a country gaining independence sailing through rivers of blood, people leaving their ancestral houses, the graves of their forefathers, their land, farms, houses, bare feet on the journey of miles, with kids on their shoulders, towing their cattle with ropes and then ambushes. The beheaded bodies and sliced wombs. Then a dream that did not come true. Religious bigotry, indifferent bureaucracy and leaders with price tags…………….He kept on thinking………What went wrong? 

 At last, he got up and again started walking on the road.

He now enters a ghetto, small tiny quarters for the worker class. Each quarter had two small rooms with a small courtyard. There was a bathroom and a latrine at the end of the courtyard. Like a bustling bus station of a crowded city, these latrines stink severely and their commodes were turned yellow.

He was still thinking, what went wrong. Why all the sacrifices bore no result, no fruit. All in vain. Why is the destination not reached? Why is this journey never ending?  Why? He was confused.

He asked so many the same question.

System is corrupt, we are not following the religion, People are illiterate, leadership is bad, population growth is enormous, the resources are lacking, and so many other answers he receives. Some were seeing capitalism as a solution, for some socialism was the answer. Some with closed eyes, were looking towards religion for the solution. They all were fierce, they all think that they have the solution. Once they argue, non-comprehensible sounds scream out from their mouths. They consider the other as the small ball, on which they strike with their whole might, with might and feverish anger.

He was confused, confused with the replies, with the anger, with the directionless replies. He was confused.

He sat down at one side of these small quarters. On one corner, there was a garbage dumping area. A square place with three walls, each 4 feet high, while fourth side was open. It was filled with filth. As the breeze flows, it brings stinking odour to him.

Suddenly a boy climbed on one wall of garbage dump, lowered his trouser, and started urinating on the filth. Child was holding his shaft, and trying to piss some time far and sometime nearby in a playful mood.

He started thinking whether this filth was earlier more dirty or now?

He started thinking whether individual cleaning can bring collective cleanliness. Does it require burning of the whole prior filth or there is some easy possible course.

At that instant, a question came into his mind. Can filth lead to cleanliness?

The yellow commodes, the lying bureaucracy (liar bureaucrats), the paedophile priests. A question came to his mind. Can filth lead to cleanliness?

The wind was blowing. That brought the stinking smell of filth. And some kids of nearby working class were happily playing there, without any feel.

The End

Copyright © All Rights Reserved :
No portion of this writing may be reproduced in any form without permission from the author. For permissions contact:
aatif.malikk@gmail.com


Comments

Popular posts from this blog

Selection of Private Hajj Operators: Considerations

اشبیلیہ اندلس کا سفر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک تصویری بلاگ

کرٹن یونیورسٹی میں طالب علموں کی احتجاجی خیمہ بستی کا منظر