کشتی نوح

 

لرزتی کشتی میں کون
ایک مسافر، ایک کہانی کار
لرزتی کشتی کی کہانی
سوار ہی جانتا ہے
کائنات سمٹ کر کشتی میں
بیٹھی ہے جم کر
مگر لرزتی کشتی میں جم کر بیٹھی کائنات
ہے لرزتی
کائناتی کشتی
ایک نکتہ
اگر الٹ گئی تو
کشتیِ نوح کے حیوانِ ناطق کی کہانی
بہے گی، مٹے گی
ایک نکتہ 
سمجھ میں مشکل
کہ منظر نگاہ کا تابع
کچھ ہے
یا شاید کچھ بھی نہیں ہے
(عاطف ملک)
 

Comments

Popular posts from this blog

کیااتفاق واقعی اتفاق ہے؟

چین کا سفر، قسط اول

اشبیلیہ اندلس کا سفر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک تصویری بلاگ