Posts

Showing posts from August, 2024

آسٹریلین رضاکار ڈاکٹر اور شہید الاقصی ہسپتال غزہ

Image
تحریر: عاطف ملک پچھلے ہفتے دو آسٹریلین ڈاکٹروں   سے غزہ کے ایک ہسپتال کے مشاہدات سننے کا موقع ملا۔ دونوں جولائی 2024   میں    واپس آئے ہیں۔ ان میں سے ڈاکٹر جروم، آسٹریلین سفید فام اور غیر مسلم ہیں جبکہ ڈاکٹر بشری فلسطینی النسل مسلم ہیں۔ دونوں   نے شہید الاقصی ہسپتال، دیرالبلح میں دو ہفتے خدمات سر انجام دیں۔     کھجوروں کے باغات کی بنا پر   نام لیتا دیرالبلح   ( معنی کھجوروں کی خانقاہ) غزہ شہر سے 14 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ شہید الاقصی ہسپتال اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے   اور مختلف طبی فلاحی ادارے کے تعاون سے چلتا ہے۔     ان ڈاکٹروں کے واپس آنے کے بعد 4 اگست 2024 کو الاقصی ہسپتال کے صحن میں میں پناہ گزین خیموں پر اسرائیلی فضائی حملے سے ہلاکتیں ہوئیں۔ یہ مضمون ان ڈاکٹروں کی بیان کردہ   تفصیلات کا خلاصہ ہے۔ دیرالبلح میں زندگی،جنازے، چارجنگ کی مشکل، سولر پینل، خیمے غزہ میں داخل ہونا بہت مشکل ہے، مصر کی جانب سے رفح داخلہ بند ہے، سو اسرائیل سے ہی داخل ہوا جاسکتاہے۔ کئی ماہ کی کوشش کے بعد ہمارے ویزے لگے تھے جس میں اقوام متحدہ کے ادارے کی کوشش بھی شامل تھی، مگرغزہ میں دا