ایک شہید کے نام
اپنے چھوٹے بھائی لیفٹیننٹ ضرار کے نام جس نے ۱۰ اگست ۱۹۹۹ کو شہادت کا رتبہ پایا جب پاک بحریہ کے اٹلانٹک طیارے کو بھارتی جنگی جہازوں نے میزائل کا نشانہ بنایا۔
اس نظم کا ایک حصہ قرانی آیات
ولا تقولولمن یقتل فی سبیل اللہ اموات بل احیاء و لکن لا تشعرون
اور
وَلَا تَحْسَبَنَّ ٱلَّذِينَ قُتِلُوا۟ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ أَمْوَٰتًۢا ۚ بَلْ أَحْيَآءٌ عِندَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُونَ
فَرِحِينَ بِمَآ ءَاتَىٰهُمُ ٱللَّهُ مِن فَضْلِهِۦ وَيَسْتَبْشِرُونَ بِٱلَّذِينَ لَمْ يَلْحَقُوا۟ بِهِم مِّنْ خَلْفِهِمْ أَلَّا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ
کا منظوم ترجمہ کرتا ہے۔
سفرِ زندگی کی تاریکی میں
تم ایک ستارہ ہو
محبت بھرا
اے ہم قدم، اے ہم نفس
رہ ِحیات میں میرے ہم نشین
اکٹھے تھے ہم
اکٹھے رہے
اکٹھے گرے
اکٹھے اُٹھے
اکٹھے لڑے
اکٹھے ہنسے
عطا مگر تجھ کو وہ رتبہ ہوا
آرزو جس کی کرتے پیمبر گئے
آج ظاہر کی آنکھ تجھے دیکھ پاتی نہیں
اک خلش
اک چبھن
ایک غم
ایک نمی
رگِ جاں میں پھیلتی تو ہے
مگر
شعورِ انساں، گماں سے پرے
حدِ سوچ، لامکاں سے پرے
آرزو، تخیل کی اڑاں سے پرے
ادراک، لفظ ، معنی
عالمِ شورو فغاں سے پرے
رزق پاتا ہےتو
راضی ہے وہ
راضی ہے تو
اور راضی ہیں ہم
و لا تقولولمن یقتل فی سبیل اللہ اموات بل احیاء و لکن لا تشعرون
Copyright © All Rights Reserved :
No portion of this writing may be reproduced in any form without permission from the author. For permissions contact:
aatif.malikk@gmail.com
Comments
Post a Comment