Posts

Showing posts with the label Malik

Pencil Sharpener ..............A short story that got selected in Oxford University Press Competition and published in Book "KOOZAH"

پنسل تراش  :The English Translation of this story can be read at the following  http://aatifmalikk.blogspot.com/2017/10/englishTranslationPencilSh arpner.html تحریر عاطف ملک اُس کی نوکری پنسل گھڑتے ہی گزری۔ پنسل گھڑنا اس کی عادت بن گئی تھی۔ ایک ہابی،ایک ایسا ساتھ جس کے بغیر جیا نہ جائے۔اُس کے دفتری میز کی دراز میں رنگ برنگے پنسل تراش تھے۔ مختلف سائز کے، مختلف تراش خراش کے ،  اپنے تیز نوکیلے بلیڈوں کے ساتھ۔ اُس سے کوئی بھی ان گھڑی پنسل نہ دیکھی جاتی تھی۔ اُس کے میز کی ٹرے پر مختلف پنسلیں چمک رہی ہوتی تھیں۔ تیز سکے بنی، چھبنے والی ، نظر پڑے تو نظر رک جائے۔ خواہ مخواہ اٹھانے کو جی چاہے۔ اُس سے کوئی بھی پنسل بغیر تراش برداشت نہ ہوتی تھی۔ یوں لگتا تھا جیسے کوئی کمی، کوئی جلن، کوئی چبھن، کوئی پھانس سی ہے۔ پنسل تراش کر ٹرے میں رکھ دیتا تو جیسے سکون سا آجاتا۔ ہیڈ کلرک ارشد حسین کی زندگی اکاؤنٹنٹ جنرل کے دفتر میں بل بناتے گزر گئی تھی۔ ارشد حسین نے اپنی زندگی یہاں کتنوں کے بل پاس کراتے گزار دی تھی۔ ریٹائرمنٹ میں چند سالوں کا فاصلہ رہ گیا تھا۔ کبھی کبھی اب وہ کرسی پر بیٹھ...