اماں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مضموں کی پہلی قسط
اپنی والدہ مسز کلثوم منصورکی یاد میں تحریر:عاطف ملک اماں کے ہاتھ میں سلائیاں ہوتیں، مختلف رنگوں کے اون کے گولوں کے ساتھ ، جن کے نرم دھاگے وہ مہارت سےاُن سلائیوں کی مدد سے ایک دوسرے سےجوڑ دیتیں، اُلجھی ہوئی ڈوریں سیدھی کردیتیں ۔ مختلف رنگ دھاگے ایک دوسرے سے ریشے، طوالت اورملائمت میں فرق رکھتے- مگروہ ایک سلائی سے ایک دھاگے کواُٹھاتی٘ں، اُس کواہمیت دیتیں، دوسری سلائی سے دوسرے کو قریب لاتیں، دونوں کو بغلگیر کرتیں اور ٹانکا لگا کر ہمیشہ کے لیے جوڑدیتیں- اور پھر جب وہ سویٹرتیا ر ہوتا تواُن کی مہارت نظر آرہی ہوتی، کہیں رنگوں کا مقابلی امتزاج، کہیں رنگوں کی یک رنگی، کہیں بازووں پرخانہ داراُبھرے ڈیزائن، کہیں ایک چلتی ہمواری...