بارود آج رویا ہے
قندوز میں مدرسےمیں حفظِ قرآن کی تقریبِ تقسیمِ اسناد کے دوران مارے گئے بچوں کے نام
تحریر : عاطف ملک
زمین سنگلاخ ہے
فصل کیا پھوٹے گی
حلق سنگلاخ ہے
آواز کیا نکلے گی
ذہن سنگلاخ ہے
سوچ کیا ابھرے گی
دل سنگلاخ ہے
آنکھ کیا برسے گی
اک بے حسی کا عالم ہے
عالم پراک بے حسی کا
عالم ہے
بچوں کے عماموں سے
کفن اب بنائیں گے
انکی سندوں کو
ساتھ اب دفنائیں گے
ہم کو یہ مت بتلائیں
کون تھے، یہ کیوں
تھے
کن کے یہ بچے تھے
کیسے ان کو پالا تھا
ہم اقوام عالم میں
امن لیکر آئے ہیں
کونپلیں مسل کر
ہم امن لیکر آئے ہیں
ہم کو آئینہ نہ
دکھلائیے
مطمن رہیئے
بارود آج رویا
ہماری سفاکی پر
بارود آج رویا ہے
Copyright © All Rights Reserved :
No portion of this writing may be reproduced in any form without permission from the author. For permissions contact:
aatif.malikk@gmail.com
Comments
Post a Comment