بوسنیا کا سفر، ساتویں قسط
تحریر: عاطف ملک
چھٹی قسط درج ذیل لنک پر پڑھی جاسکتی ہے
مسافر کے لیے یہ عجب گفتگو تھی۔ مسافر مسکرایا اور سوچا کہ بلقان میں خوش آمدید شاید ایسے ہی کہا جاتا ہے، اوریقیناً نوے کے دہائی کی خانہ جنگی نے صرف جغرافیے کو ہی نہیں بلکہ انسانی نفسیات کو بھی تبدیل کیا ہے۔ مسکرا کر اس شخص کی دھمکی کو نظرانداز کیا، ویسے بھی مسافر کا بیگ اس کے بیگ کو ہاتھ لگائے بغیر ہی رکھا گیا تھا۔ مسافر نے برداشت کو لڑائی پر فوقیت دی۔
اُس شخص پر بھرپور نگاہ ڈالی۔ وہ کلین شیو، نفیس عینک پہنےتھا۔ سفید اور سیاہ بال کھچڑی تھے، آدھی بازوں کی ٹی شرٹ پہنے تھا اور اس کی پینٹ سفید اور سیا ہ رنگوں کے امتزاج سے کچھ دوسرا رنگ دے رہی تھی۔ شاید اس کی ذات بھی سیاہ اور سفید رنگ سے بُنی تھی۔ مسافر نےمزید اُسے غور سے دیکھا، وہ اُسے سنائپر کی شکل میں نظر آیا وہ جو سراجیو شہر کے اردگرد پہاڑوں پر بیٹھے تھے؛ قاتل، کسی احساس کے بغیر قاتل، اپنی دور مار رائفلوں اور ان پر لگی دوربینوں سے نظر رکھے کہ جب کوئی نظر آئے، اپنے گھر سے کسی دوسری جانب جاتا نظر آئے، اپنے گھر کی کھڑکی سے جھانکتا نظر آئے، دور کسی سڑک سےگذرے تو اُسےگولی مار دیں۔ قتل کرنے میں بچہ، بوڑھا، عورت، مرد کسی کا فرق نہ تھا۔ سراجیو شہر چار سال محاصرے میں رہا۔ یہ موجودہ دور کا سب سے لمبا محاصرہ تھا۔ ایسے کئی سنائپر اب اس علاقے میں پھر رہے ہیں۔

جہاز نے اڑان بھری، مگر جہاز میں سخت گرمی ہے۔ سیٹ کے ساتھ راہ ہے اور دوسری جانب بیٹھی خاتون مسلسل ہاتھ کا پنکھا جھل رہی ہے۔ سیٹ کی دوسری جانب ایک روسی شہری بیٹھا ہے جو چھٹیوں پر سیاحت پر نکلا ہے۔ آگے کھڑکی ہے جس سے پر اور جہاز کا گھومتا پنکھا نظر آتا ہے۔ایر ہوسٹس مسافروں کی طرف چہرہ کیے پائلٹوں کے کمرے کے ساتھ جم کر بیٹھی ہے۔ وہ لمبی چوڑی ہے کہ سامان کو ہی نہیں بلکہ مسافروں کو بھی پٹخ سکتی ہے۔ پرواز ایک گھنٹے سے کچھ اوپر کی ہے، اور شاید اس میں کچھ نہیں ملے گا۔ جیسے ہی یہ سوچا، جہاز میں ایک ٹن کی آواز آئی اور ایر ہوسٹس اپنی جگہ سے کھڑی ہوگئی۔ اُس نے مسافروں میں پانی کی چھوٹی بوتل اور ایک چھوٹا پیکٹ نمکین کرکری ڈنڈیوں کا بانٹ دیا۔ مسافر کسی اور زمانے کا ہے، جب سکولوں میں اساتذہ کے ڈنڈوں کا راج تھا، اور شاید اُن ڈنڈے کھانے کا نتیجہ ہے کہ یہ ڈنڈیاں کھانی کبھی بھی پسند نہیں آئیں۔ مسافر نے پیکٹ جہاز کی نشست کی ٹوکری میں چھوڑ دیا۔
نیچے پہاڑ اور وادیاں ہیں۔ حسن ہر جانب ہے، لوگ بھی خوبصور ت ہیں۔ ایر ہوسٹس ہی نہیں بلکہ مسافروں میں بھی حسن ہے۔ جہاز میں مسافر نے ایک الگ پری دیکھی، اونچی، لمبی، خوبصورت، شہد رنگ اور اس کا ہم سفر بھی خوبصورت نوجوان ہے۔
درمیانی راہ کی دوسری جانب ایک عمر رسیدہ آدمی ہے، گورا چٹا، ہینڈسم، لمبی نیکر پہنے ہے جو گھٹنوں سے کچھ نیچے تک ہے اور جوگرز پہنے ہے۔ لگتا ہے کہ ابھی بوڑھا ہونے کو تیار نہیں۔ اس کی بائیں کلائی پر ایک بڑی گھڑی بلکہ ایک بڑا گھڑیال بندھا ہے۔ مسافر کو دیکھ کر مسکرایا اور کہنے لگا کہ وہ دوسرا شخص لگتا ہے ذہنی حواس میں نہیں، تو نے اچھا کیا کہ بات نہ بڑھائی۔ مسافر کو اپنی نوجوانی کی یاد آگئی کہ جب بات بڑھ سکتی تھی، مگر نہ بڑھائی۔ کوئی تائید کرنے والا نہیں ہے کہ صحیح کیا تھا کہ نہیں۔
اُس شخص سے اگلی نشست پر ایک تیس سالہ خاتون ہے جس کے رنگ پر پیلاہٹ کا سایہ ہے۔ اس نے ٹریک سوٹ پہن رکھا ہے جس کا اپر اس نے اتار دیا ہے، کہنی سے اوپر ایک عجب ٹیٹو ہے جیسے سورج پر کچھ اور ڈیزائن بنا دیے گئے ہوں اور اس کے ساتھ مختلف کرسیاں بنی ہیں۔ اس عورت کے دائیں ہاتھ کا دستی پنکھا مسلسل حرکت میں ہے۔
کرسیاں، سورج ، پنکھا، پیلاہٹ، جہاز کا پیٹ، جٹی ایر ہوسٹس، پری، سنائپر، گھڑیال، جہاز کے گھومتے پر کی آواز، بہت کچھ موجود ہے۔ ایسے میں جہاز بائیں جانب کو رول کرنے لگا۔ مسافر نچلی جانب کی کھڑکی سے زمین پر پھیلے پہاڑ، وادیاں، جنگل اور جابجا بکھری آبادیاں دیکھ رہا ہے۔ گھروں کی سرخ چھتیں ہٹ انداز کی ہیں، ایسی جو پرائمری سکول میں ڈرائنگ استاد نے پہاڑ کےدامن اور بہتی ندی کے کنارے اکیلی جھونپڑی کی چھت بنانا سکھائی تھی۔ جہاز سیدھا ہوا اور عمررسیدہ شخص کے ساتھ بیٹھی عورت نے اپنی بیگ سے دوائی نکالی اور ایئر سربیا کی دی ہوئی پانی کی بوتل سے گھونٹ بھر کر نگل لی۔ جہاز لینڈ کررہا ہے۔

Copyright © All Rights Reserved
No portion of this writing may be reproduced in any form without permission from the author. For permissions contact:
aatif.malikk@gmail.com
#AatifMalik, #UrduAdab, #Urdu 
Comments
Post a Comment