چین کا سفر، چھٹی قسط
تحریر: عاطف ملک پچھلی (پانچویں) قسط درج ذیل لنک پر ہے۔ https://aatifmalikk.blogspot.com/2025/09/blog-post_13.html کھانا کھانے کے بعد کچھ مزید چہل قدمی کی کہ اندورن شہروں میں چہل قدمی شہروں کا چھپا رنگ آشکار کردیتی ہے۔ راہ میں مسلمان نان بائیوں کی دکانیں، مختلف قہوہ فروش، جنرل سٹور، پھل بیچتےخوانچہ فروش، غرض شہر اپنی پرتیں کھول رہا تھا۔ ایک طرف ایک گاڑی کے پچھلے کھلے حصے میں تربوز اور دوسرے پھل دھرے تھے اور اس کے سامنے زمین پر بیٹھی پھل فروش عورت سبز گول گول پھل کو خمدار چاقو سے چیر رہی تھی۔ پہلی دفعہ دیکھا کہ اخروٹ کیسے اپنی سبز کھال سے نکالے جاتے ہیں۔ پھل فروش خاتون اخروٹ سبز کھال سے نکال رہی ہے، اس عمل کی ویڈیو نیچے ہے۔ اخروٹ نکالنے کی ویڈیو اب واپس ہوٹل جانے کا مرحلہ تھا۔ ٹیکسی منگوانے کی ایپ کام نہ کرتی تھی۔ ہوٹل کا پتہ انگریزی اور چینی میں تھا، مگر اب ہر ٹیکسی والا چینی نقشے کی ایپ استعمال کرتا اور ان سے بات کرنا بہت مشکل تھا۔ ٹیکسی اور رائیڈ شیئر دونوں چلتی ہیں، مگر مسافر رائیڈ شیئر کو نہ بلا سکتا تھا کہ اس کی ایپ کام نہ کر رہی تھی۔ ٹیکس...