Posts

Showing posts from September, 2025

چین کا سفر، پانچویں قسط

Image
تحریر: عاطف ملک  چوتھی قسط درج ذیل لنک پر ہے۔ https://aatifmalikk.blogspot.com/2025/09/blog-post_4.html جمعہ کا دن  کانفرنس کا پہلا دن تھا۔ صبح کا پہلا سیشن صرف چینی زبان میں تھا سو اس سے فائدہ اٹھاتے مسافر اپنے چینی طالب علم کے ہمراہ چائنہ موبائل کی سم لینے چلا گیا۔ شام پانچ بجےکھانےپینے کے علاوہ تمام دکانیں بند ہو جاتی ہیں سو یہ کام ہم نے اگلی صبح کے لیے رکھا تھا۔ چائنہ موبائل کی دکان پر کہا کہ کوئی کم دنوں کا پیکچ دو۔ پتہ لگا کہ سب سے کم عرصے کا پیکچ بھی چھ ماہ کا ہے۔ ہمیں سم چلانی تھی کیوں کہ ہمارا بنک کارڈ چین میں نہیں چل رہا تھا اور    چین میں تمام ادائیگیاں موبائل پر وی چیٹ یا علی پے کے ذریعے سے ہوتی ہیں۔ ٹیکسی منگوانی ہو تو وہ بھی وی چیٹ کے ذریعے ہوتی ہے۔ سو ہمیں دنیا یعنی چین میں چلنے کے لیے انٹرنیٹ اور دوسری ایپلیکیشنز چلانی تھیں اور اس کے لیے سم بہت ضروری تھی۔ دکان پر ہمارے علاوہ کوئی گاہگ نہ تھے۔ دو خواتین دکان چلا رہی تھیں، انہوں نے ہمیں پوری توجہ دی، مگر پھر بھی ایک گھنٹہ لگ گیا۔ تصاویر اور انگلیوں کے نشان لینے کے بعد درخواست فارم پر دستخط کرائے۔ پھ...