Posts

Showing posts from August, 2025

رنگ باز

تحریر: عاطف ملک اس نے سوچا کہ ہوائی جہاز کا سفر بھی عجب ہے۔ یہ بوئنگ 737 جہاز تھا، جس میں تین نشستیں ایک جانب اس کے بعد درمیانی راہ اور پھر دوبارہ تین نشستیں ہوتی ہیں۔ اس کی نشست دائیں جانب والی تین کے درمیان تھی۔ اس کے دائیں جانب بیٹھا شخص نیلے رنگ کا کوٹ پہنے تھا۔ وہ کلین شیو تھا، ںظر کے سنہرے چشمے پہنے وہ ایک پروفیشنل شخص نظر آتا تھا۔ اس کے ہاتھ میں ایک کتاب تھی جو وہ پڑھ رہا تھا۔ اس کے ہاتھ بڑے اور انگلیاں موٹی تھیں۔ اس  کی ایک انگلی پر پہنی سنہری انگھوٹی اس کے شادی شدہ ہونے کا بتاتی تھی۔ اس کی کلائی پر بندھی گھڑی اس کے متمول ہونے کا اعلان کرتی تھی۔ جہاز آسمان پر بادلوں سے اوپر اڑ رہا تھا، زمین نظر نہ آتی تھی، نیچے دیکھنے پر بادل ایک سفید زمین کی مانند اپنی سطح بنائے تھے۔  اس کے بائیں جانب ایک عورت بیٹھی تھی، جس کے بال سنہری تھے۔ اس کے ناخن رنگے تھے مگر کونسا رنگ تھا، یہ بتانا مشکل تھا۔ میک اپ بنانے والی کمپنیاں اتنے رنگ نکالے ہیں کہ عام آدمی کچھ نہ بتا پائے۔ کانوں میں سفید رنگ کی ٹوٹیاں لگائے وہ عورت سفر کے شروع سے اپنے موبائل پر فلمیں دیکھ رہی تھی۔ اس نے موبا...

بشارتوں کے زمانے سے نکلنے کی دعا

الٰہی، عہدِ بشارت کیوں ختم نہیں ہوتا الہی، مجھے عہدِ بشارت سے رہائی دے رات کے جنگل میں دائروں کے سفر میں چلتے چلتے میرے جوتے ٹوٹ چکے ہیں عظمت رفتہ کی کتابیں اپنے الفاظ کی روشنی کھو بیٹھی ہیں اور بشارتیں بانجھ ہو چکی ہیں الہی، گرچہ تو ہی تو ہے مگر کہیں پر میں بھی تو ہوں الہی، مجھے عہدِ بشارت سے رہائی دے کہ اب میں قدم دورِعمل میں اٹھانا چاہتا ہوں   Copyright © All Rights Reserved No portion of this writing may be reproduced in any form without permission from the author. For permissions contact: aatif.malikk@gmail.com   #AatifMalik, #UrduAdab, #Urdu,#عاطف-ملک