کہانی کار
At Perth, Sunday 20 September, 2020
یہ کہانی کار دیوانے ہیں، جادوگر ہیں۔
یہ کہانی کار مختلف زبانیں بولتے ہیں، مختلف ملکوں سے آئے ہیں اورمختلف مزاہب سے تعلق رکھتے ہیں۔
ایک ساوتھ افریقہ کا نسل پرست دور گذار کر آیا یہودی، جس کی کوئی کہانی جنس کے بغیر مکمل نہیں ہوتی۔ جھیل سی آنکھوں والی آئرش جس کی کہانیاں جھیل کہانیاں ہیں کہ اس کا آئر لینڈ میں گھر ایک جھیل کنارے تھا۔ ایک برطانوی جو جادوگرنیوں کی کہانیاں لکھتا ہے کہ کسی طلسم نے اسے جکڑ رکھا ہے۔ اور ایک پاکستانی جس کی کہانیاں سن کر ساتھی سکاٹش عورت کو سکاٹ لینڈ میں اپنے کسی پاکستانی بوائے فرینڈ کی یاد آجاتی ہے کہ پاکستانی کی کہانیاں یادوں کے ہی گرد گھومتی ہیں۔ ایک فرانسیسی النسل جو یونیورسٹی میں مزاہب کا تقابلی جائزہ پڑھ رہی ہے اور اس کی کہانیاں تلاش ذات کا پتہ دیتی ہیں۔ وہ کہتی ہے کہ تیری کہانیاں جانے کیوں مجھے اپنی کہانیاں لگتی ہیں۔ وہ رومی کی چاہنے والی اس کے ساتھ قونیہ میں رقص کرتے درویشوں میں شامل ہونا چاہتی ہے۔
یہ کہانی کار اپنے اپنے دائروں میں رقص کرتے، گھومتے مدہوش ہیں۔
یہ محفلِ مدہوشاں ہے۔
یہ کہانی کار دیوانے ہیں۔
یہ جادوگر ہیں۔
Copyright © All Rights Reserved :
No portion of this writing may be reproduced in any form without permission from the author. For permissions contact:
aatif.malikk@gmail.com
Comments
Post a Comment