کیا کاروبار سکول بزنس کو درست پڑھا رہے ہیں ؟
تحقیق و تحریر: عاطف ملک اکیسویں صدی میں ٹیکنالوجی اور مواصلات کی ترقی نے کاروبار کے لیے بے پناہ مواقع دیے ہیں، ٹیکنالوجی کی کئی چھوٹی کمپنیوں نےاپنے قیام کے کچھ عرصے میں ہی بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، مثلاً اوبر، واٹس اپ، سکائیپ وغیرہ۔ دوسری جانب یہ ترقی بزنسز کے لیے کئی نئے چیلنیجز بھی لائی ہیں۔ کاروباری دنیا کی کئی بڑی کمپنیاں ٹیکنالوجی میں بڑا نام رکھنے کے باوجود ان تقاضوں کی صحیح سمجھ نہ ہونے کی وجہ سے یا وقت پر تبدیلی نہ لانے کے باعث ناکامی کا شکار ہوئی ہیں، مثلاً کوڈک، نوکیا وغیرہ۔ اس صدی کا کاروبار نئے تقاضوں سے نبرد آزما ہے۔ دنیا سمٹ کر چھوٹی ہوگئی ہے، کمپینوں کا مقابلہ اب عالمی سطح پر ہے۔ گاہگ پہلے کی نسبت ہوشیار ہیں، آج خریدار انٹرنیٹ کے ذریعے مصنوعات کے بارے بہت کچھ جان سکتا ہے، وہ مختلف کمپنیوں کی تیار کردہ اشیا کا تقابلی جائزہ کر سکتا ہے۔ خریدار کا مصنوعات سے متعلقہ علم اور توقعات کمپنیوں کو اپنی مصنوعات بہتر کرنے پر کوشاں رکھتی ہیں۔ عالمی منڈی تک آسان رسائی اور مقابلہ، آوٹ سورسنگ، ڈیجیٹل دور، علم اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیش...