Posts

Showing posts from January, 2019

ایک سہمے بچے کے سوال

تحریر : عاطف ملک انساں و حیواں کیا ہے حق و اصول کیا ہے احساس و شعور کیا ہے   مجھ ہراساں   سے مجھ   خوں آلود پریشاں سے پوچھنے والو باپ کیا ہے، سایہِ باپ کیا ہے ماں کیا ہے، لاشہِ ماں کیا ہے بہن کیا ہے، چادرِ بہن کیا ہے مجھ ہراساں   سے مجھ   خوں آلود پریشاں سے پوچھنے والو بار بار پوچھنے والو بندوقوں کی وہ گولیاں تھیں کیمروں کی اب نوکیں ہیں آنکھوں میں اب چبھتی   فلیش کی یہ لائیٹیں ہیں اے عقلمندو مجھ کو بھی یہ اب بتلادو انساں و حیواں کیا ہے حق و اصول کیا ہے احساس و شعور کیا ہے یہ جو پھولوں کا ایک گلدستہ لایا ہے کوئی اس کو بتلادے ہماری قبروں پر   پتیاں بکھرتی ہیں ہماری قبروں پر   پتیاں بکھرتی ہیں Copyright © All Rights Reserved : No portion of this writing may be reproduced in any form without permission from the author. For permissions contact: aatif.malikk@gmail.com

لاہورجمخانہ میں ایک سرد رات کا کھانا

تحریر : عاطف ملک سردیوں میں پرندے سرد ممالک سے ہزاروں میل کی اڑان  بھر کے پاکستان جیسے گرم علاقوں میں آتے ہیں۔ براعظم  آسڑیلیا کا معاملہ الٹ ہے کہ گرمیوں اور کرسمس کی چھٹیاں اکٹھی ملتی ہیں اور ہم جیسے لوگ بطور پرند ہزاروں میل کی اڑان کے ذریعے گرم موسم سے پاکستان سرد موسم میں آتے ہیں۔ سو اس سال بھی ہم سردیاں اور دھند منانے لاہور آئے۔  جنوری کی ایک سرد شام تھی کہ انٹرنیٹ بتا رہا تھا کہ درجہ حرارت 4 ڈگری تک ہے۔ بچوں نے منہ سے سرد بھاپ نکالتے کہا کہ جمخانہ چلتے ہیں اور کچھ کھاتے پیتے ہیں۔  وہاں کیفے 9 پہنچے جسکا ہال  گرم تھا اورشاید سرد ی کی بنا پر لوگ گھروں سے نہ نکلے تھے سو خالی بھی تھا۔  کرسیاں کھینچ کر بیٹھے ہی تھے کہ  کیفے کے مینجر آن پہنچے کہ آپ کی بیٹی 12 سال سے کم عمر ہے سو آپ اندر نہیں بیٹھ سکتے، باہر بیٹھیے۔ انہیں عرض کی کہ باہر بہت سردی ہے، آپ کا باہر سردی سے بچاو کا  انتظام بھی ناکافی ہے، بچوں کے لیے  تو  اور بھی مشکل ہے۔ کہنے لگے قانون تو قانون ہے، یہ بچے تو پھر کچھ  بڑے ہیں ہم تو نومولود بچوں کو بھی باہر بٹھواتے ہ...