Posts

کیااتفاق واقعی اتفاق ہے؟

تحریر: عاطف ملک صبح کے دس   بج رہےتھے۔ میں   دفتری انتظار گاہ میں بیٹھا ، اخبارپلٹ رہا تھا۔   ایک دفتری داخل ہوا اور بتایا کہ اب آپ کی باری ہے،   آپ   میٹنگ روم میں تشریف لے جائیں، دائیں طرف تیسرا کمرہ   ہے۔ برآمدے میں مختلف دروازے تھے ، جن کے باہر ان دفاتر   کے عہدیداروں کے نام نہ تھے بلکہ عُہدوں   کے نام تھے۔ اُس برآمدے میں فرد کچھ نہ تھا، منصب کی   اہمیت تھی۔  تیسرے دروازے   کے باہر دیوار پر میٹنگ روم کی لگی تختی اپنی جگہ پر ہلکی   ٹیڑھی     تھی۔میں نے دروازہ کھولا اور سلیوٹ کے لیے دایاں ہاتھ بلند کیا۔ یہ سلیوٹ بھی اُس برآمدے میں لگی عہدوں کے تختیوں   کی مانند مرتبے کو تھا، فرد   اس جہاں میں کچھ نہ تھا۔   کمرے کے درمیان میں ایک بڑا بیضوی میز تھا۔ میز کے لمبائی رخ پر   دوسری جانب فضائیہ کے تین افسر بیٹھے تھے۔ درمیان میں   بھاری بھرکم ،سرخ وسپید ، کلین شیو   گروپ   کیپٹن   بیٹھا تھا، جس کے یونیفارم پر لگے پائلٹ کے پر کا نشان سرخ تھا، یہ   رنگ اُس کے ہوابازی کے گھنٹ...